Mayor's Office

میئر کی سوانح حیات

Mayor Sylvester Turner


میئر سیلویسٹر ٹرنر (Sylvester Turner)  4 جنوری 2016 سے شروع ہونے والے چار سالہ میعاد کے لیے 12 دسمبر 2015 کو ہیوسٹن کے میئر منتخب ہوئے۔
سیلویسٹر ٹرنر کی ولادت اور پرورش شمال مغربی ہیوسٹن کی ایکریس ہومز کمیونٹی میں ہوئی۔ ان کے والدین 1954 میں ایکریس ہومز میں منتقل ہوئے تھے، اور اسی سال سیلویسٹر کی پیدائش ہوئی۔
سیلویسٹر کی ماں نے ہیوسٹن کے پرانے رائس ہوٹل میں ایک ملازمہ کے طور پر کام کیا۔ ان کے والد کانٹیننٹل اینسکو میں پینٹر کے طور پر کام کرتے تھے اور ویک اینڈز پر اضافی رقم کمانے کےلیے اپنے بیٹے کے ساتھ یارڈز  کے گھاس کی کٹائی کرتے تھے۔ ٹرنر میاں بیوی  نے اپنے نو بچوں کی پرورش ایکریس ہومز میں واقع اپنے مختصر سے دو خوابگاہوں والے مکان میں کی۔ جب سیلویسٹر کی عمر 13 سال تھی تو کینسر کی وجہ سے ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد، ان کی ماں نے ٹرنر گھرانے کی دیکھ بھال کی۔ اگرچہ ان کی ماں نے کبھی ہائی اسکول مکمل نہیں کیا یا گاڑی چلانا نہیں سیکھا، تاہم انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کریں اور انہیں کامیابی حاصل کرنے کی تحریک دی۔
سیلویسٹر نے اس وقت تک اپنے مضافات کے پبلک اسکولوں میں تعلیم حاصل کی جب تک ہیوسٹن میں لازمی انضمام (فورسڈ انٹیگریشن) لاگو ہوا اور وہ بس سے کلائن ہائی اسکول جانے لگے۔ متوقع طور پر دشوار شروعات کے بعد، اسکول کے طلباء نے اپنے نئے داخلہ والوں کے ساتھ مطابقت اختیار کرلی۔ سیلویسٹر بعد میں طلباء کی انجمن کے صدر منتخب ہوئے اور انہوں نے لائق ترین طالب علم کے خطاب کے ساتھ  سند حاصل کی۔
سیلویسٹر نے فل برائٹ اینڈ جوورسکی نامی لاء فرم میں جوائن کرنے سے پہلے یونیورسٹی آف ہیوسٹن اور ہاورڈ لاء اسکول سے ڈگری حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے 1983 میں ہیوسٹن کی لاء فرم بارنیس اینڈ ٹرنر قائم کی۔
سیلویسٹر 1988 میںشمال مغربی ہیوسٹن میں ہاؤس ڈسٹرکٹ 139 کے عوام کی خدمت کے لیے ٹیکساس ہاؤس آف ریپرزنٹیٹو کے لیے منتخب ہوئے۔ اپنے میئر کے الیکشن تک انہوں نے 21 سال کی مدت تک ہاؤس ایپروپریئیشنز کمیٹی میں کام کیا اور تین ٹرمز تک عارضی اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ریاست کے بجٹ کو متوازن بنانے میں مدد کے لیے بنائی گئی متعدد بجٹ کانفرنس کمیٹیوں میں ان کی تقرری ہوئی۔ انہوں نے لیجسلیٹو بجٹ بورڈ میں بھی خدمات انجام دیں۔
انہیں اپنی بیٹی ایشلی پر بہت ناز ہے، جو نگہداشت صحت کے میدان میں ٹرنر خاندان کی عوامی خدمات کی روایت کو جاری رکھ رہی ہیں۔